نسٹ اور ڈی آئی خان نیو سٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کیلئےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور ڈی آئی خان نیو سٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کیلئےمفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں، یہ مفاہمت نامہ تعلیم اور اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہوگا۔

(جاری ہے)

ایم او یو پر پرو ریکٹر ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن نسٹ کے ڈاکٹر رضوان ریاض اور چیئرمین ڈی آئی خان نیو سٹی جہانگیر سیف اللہ خان نے دستخط کئے۔

ملک کی سب سے بڑی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طور پر نسٹ کام کر رہی ہے، اس ایم او یو سے پسماندہ علاقوں کے طلباء کو فائدہ ہو گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نسٹ کم قیمت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی کورسز اور سرٹیفیکیشنز پیش کرے گا جو پاکستان بھر میں سیکھنے والوں کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں