سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:22

سپیکر قومی اسمبلی   جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے ایک تحریک پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر دو ارکان قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان نے نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی وجہ سے ان کو اس پورے سیشن کیلئے معطل کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں