اردو کے نامور افسانہ نگار اے حمید کی 13 ویں برسی منائی گئی

پیر 29 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اردو کے نامور افسانہ نگار اور بچوں کے مشہور ٹی وی ڈرامے "عینک والا جن" کے خالق عبدالحمید المعروف اے حمید کی 13 ویں برسی پیر 29اپریل کو منائی گئی ۔1928ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے اور اپنی ثانوی تعلیم امرتسر میں حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے اور انٹرمیڈیٹ پاس کیا اور ریڈیو پاکستان میں اسسٹنٹ اسکرپٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔

ریڈیو پاکستان میں کچھ سال کام کرنے کے بعد انہوں نے وائس آف امریکہ میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے افسانوں کے پہلے مجموعے کو مقبولیت ملی اور انہیں ایک تسلیم شدہ رومانوی افسانہ نگار بنا دیا۔ مختصر کہانیاں اور ناول لکھنے کے علاوہ انہوں نے قومی اخبارات کے لیے کالم بھی لکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لئے بھی لکھا۔اے حمید کے 200 سے زائد ناول شائع ہوئے۔

ان کی کتابیں "لاہور لاہور اے "، "احرام مصر سے فرار" اور "مرزا غالب لاہور میں" ان کی مقبول ترین تصانیف میں سے ہیں۔ ان کا ڈرامہ"عینک والا جن" 1990 کی دہائی میں بچوں میں مقبول ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے 100 ناولوں پر مشتمل ان کی خیالی سیریز جسے امبر ناگ ماریا سیریز کے نام سے جانا جاتا ہے ان کے لئے ایک حقیقی شہرت تھی۔ اے حمید 29 اپریل 2011 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں