اگر عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہیتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا،حامد رضا

میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا، جس نے سمجھا ہے میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لیں، وضاحتی بیان

پیر 29 اپریل 2024 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔اسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا، جس نے سمجھا ہے میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لیں۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق میں نے ایک تجویز پیش کی تھی، فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں