خیبر پختونخوا صحت کارڈ میں اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے، اختیار ولی

بدھ 1 مئی 2024 21:18

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے صحت کارڈ منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں اختیار ولی خان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مرکز نے 500 ارب روپے خیبر پختونخوا کو دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وفاق سے انتشار، جلسوں اور اسلام آباد پر چڑھائی کیلئے پیسے نہیں دیں گے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ کے پی حکومت کو عوامی بہبود کے لیے نہیں، مہنگی گاڑیوں کیلئے پیسے چاہئیں، صحت کارڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔اختیار ولی نے کہا کہ 34 میں سے 24 یونیورسٹیاں مالی اور انتظامی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں