ایک ہفتے کے دورا ن137منشیات فروش گرفتارکرلیا،آئی جی اسلام آباد

جمعہ 3 مئی 2024 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر "نشہ اب نہیں "تحریک کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دورا ن137منشیات فروش گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے ۔ملزمان کے قبضے سے 09کلوگرام آئس،34کلوگرام ہیروئن،20کلو گرام چرس اور493لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پرخصوصی مہم بھی جاری ہے۔سوشل میڈیا پر 15لاکھ سے زائد شہریوں نے اس تحریک پر پسندیدگی کا اظہارکیا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں 135مقدمات کے اندراج کو بھی یقینی بنایا گیاہے،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے مطابق نشہ اب نہیں ایک مہم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ،اجسکا مقصد ہمارا معاشرے سے منشیات کے تدارک کو یقینی بنانا اور ملزمان کی بیخ کنی کرنا ہے۔کسی بھی عناصر کو نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں