اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کی وفاقی وزراء پرویز رشید، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ..

وزیراعظم محمد نواز شریف کی وفاقی وزراء پرویز رشید، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، انجنیئربلیغ الرحمان کو چارسدہ پہنچنے ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزراء کو چارسدہ پہنچنے اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے المناک واقعہ کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت تعلیم و داخلہ انجنیئر بلیغ الرحمان کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں