عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی، ایک ٹیلی فلم سینمائوں میں ریلیز ہوگی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:50

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی، ایک ٹیلی فلم سینمائوں میں ریلیز ہوگی۔اسی طرح اس بار ایک پرانی فلم ٹکسالی گیٹ کو نئے مناظر کے ساتھ عید کے موقع پر دوبارہ سینمائوں میں پیش کیا جائے گاجبکہ ایک ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو فیچر فلم کے طور پر بھی سینمائوں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر تین نئی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں تاہم اس بار صرف ایک ہی فلم دغاباز دل ہی ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

دغاباز دل میں مہوش حیات اور علی رحمن کے ساتھ مومن ثاقب اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔دغاباز دل کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے جب کہ فیچر فلم کے طور پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ بھی رومانوی کامیڈی ہے۔اسی طرح پنجابی فلم بابل ویر کی کہانی بھی مزاحیہ ہے جب کہ ٹکسالی گیٹ کی کہانی سماجی ہے اور مذکورہ فلم کو پہلے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔عید الفطر کے موقع پر پاکستانی سینمائوں میں مذکورہ چاروں فلموں کے علاوہ 4 یا اس سے زائد ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں