پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے

اقتصادی بحران آج کا نہیں سالہا سال سے چلتا آرہا ہے، آج سب کوکچھ بہتر ہورہا ہے، سیاسی بحران تھا لیکن آج ساری جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، ایشوز کو بحران نہیں کہا جاسکتا۔ ن لیگی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2024 00:13

پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے، اقتصادی بحران آج کا نہیں سالہا سال سے چلتا آرہا ہے، آج سب کوکچھ بہتر ہورہا ہے، سیاسی بحران تھا لیکن آج ساری جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، ایشوز کو بحران نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو اگر عدلیہ، آئین قانون انصاف کے معیار پر پرکھا جائے اور باریکی میں جایا جائے تو مسائل حل نہیں ہوتے، مجھے ابھی معلوم نہیں کہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن اگر رانا ثناء اللہ نے بات کی ہے تو یقینا ایسا ہی ہوگا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی چیزیں ہماری تاریخ میں نہیں ہوئیں، ایک واقعہ جسٹس شوکت صدیقی کا ہوا تھا، وہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چلا گیا اور سیٹل ہوگیا، جس کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اب 6ججز صاحبان کی شکایات بھی ان سے ملتی جلتی ہیں، اس معاملے کو حل کرنے کی ذمہ داری یا سپریم جوڈیشل کونسل لے یا پھر صدر مملکت جو آئین کی علامت ہیں، وہ مل جل کراس کا حل نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین سیاسی رہنماء ہیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ معاملات میں تناؤ اور کشیدگی کم نہیں تھی، لیکن ہم نے میثاق جمہوریت کیا، آئین میں ترامیم بھی کیں، 2008میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادی رہے، آج بھی ہیں، لیکن جو معاملات میاں نوازشریف کے ساتھ ہوئے کم رہنماؤں کے ساتھ ہوئے، ذولفقار بھٹو کے ساتھ تو ظلم عظیم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب والے معاملے پر بات چیت کیا ہونی ہے؟ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کے ساتھ یہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیئے، لیکن عملاً نہیں ہوا، ہم اس شخص کا بھی احتساب نہیں کرسکے جس نے دو دفعہ پاکستان کو مارشل لا کی نظر کیا، سزائیں بھی ہوئیں لیکن ایک دن کے کیلئے جیل میں نہیں رکھ سکے، ہم کسی اور کا بھی احتساب کرنے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں، اصولی طور میاں نوازشریف درست بات کررہے ہیں ، سیاسی جماعتوں کا خمیر ہی مذاکرات سے ہوتا ہے۔

نوازشریف نے جس طرف اشارہ کیا ، پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے، اقتصادی بحران آج کا نہیں سالہا سال سے چلتا آرہا ہے، آج معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی نیچے جارہی ہے، جی ڈی پی بہتر ہورہا ہے، سرمایہ کاری آرہی ہے، اسٹاک ایکسچینج 80ہزار کو چھو رہی ہے، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہورہے ہیں، پیٹرول قیمتیں نیچے جارہی ہیں، سیاسی بحران تھا لیکن آج ساری جماعتیں پارلیمنٹ میں اور حکومت میں ہے۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں