پرائم منسٹرٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ : پنجاب اے ، کے پی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 2 مئی 2024 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ میں پنجاب اے اور کے پی کی ٹیمیں حریف ٹیموں کو شکست دیکر مینز کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام جاری چھ روزہ ایونٹ کے سیمی فا?نل مقابلوں میں پنجاب اے نے پنجاب بی کو 0-3سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ میں پنجاب اے کے عطا المنان نے سرخاب اعظم کو 3--11، 2-11، 7-11سے، پارس اعظم نے زین پرویز کو -10-12، 2-11، 9-11سے، اسامہ نواز نے شہریار کو 6-11، 8-11، 9-11سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فا?نل میں کے پی ’’اے‘‘ نے کے پی ’’بی‘‘ کو شکست دیکر فا?نل کیل?ے کوالیفا?ی کیا۔وویمنز کیٹگری میں پنجاب ’’بی‘‘ نے کیپی ’’اے‘‘ کو 0-3 سیشکست دی۔ صبا سید نے حوریہ حمیم کو 11-8، 7-11، 9-11سے ،رمشا نیاز نے علیشبہ حمیم کو 8-11، 5-11، 7-11سے ، شما?لہ جاوید نے حبا اقبال کو 6-11، 9-11، 8-11سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فانل میچ میں پنجاب اے نے کے پی بی کو 0-3سے شکست دی۔ ٹیبل ٹینس لیگ کے فائنلز آج کو کھیلیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں