کرن کلب نے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

بدھ 15 اگست 2018 16:28

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) کرن کلب نے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، گذشتہ روز کرن کلب کے صدر عبدالجلیل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ محمد الیاس کو ٹیم منیجر اور ریحان کو کوچ مقرر کیا گیاہے جبکہ مبشر عباسی کپتان اور فریدین نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں بشیر، مبشر، عاصم آفریدی، فہدامین، صمد، نقیب، فرید، نوید، حارث، کاشف، زوہیب، راحیل، عمران، حمزہ اور حضرت شامل ہیں، انہوں نے نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئی ٹن گرائونڈ میں جاری ہے اورتربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کرن کلب جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی، واضح رہے جولائی 1986ء میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے کرن فٹ بال کلب کی بنیاد کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ نزد فاطمہ جناح پارک میں رکھی اور اس ٹیم کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ کروا کر پہلے بانی جنرل سیکرٹری بننے، بعد میں 1999 ء میں سید مقبل حسین نقوی کو کرن کلب کا سیکرٹری مقرر کردیاگیا اور رانا تنویر احمد یوتھ پاورکلب کے جنرل سیکرٹری بن گئے پھر وہ کراچی کمپنی سے ماڈل ٹاؤن اسلام آباد میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پر منتقل ہو گئے وہاں پر 2004ء میں ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے نام رجسٹرڈ کروائی اورآجکل وہ صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں