اے سی بی ایس نے پہلے ایشین سنوکر ٹور کیلئے پاکستانی کیوئسٹس حارث طاہر اور محمد بلال کو مدعو کر لیا

منگل 18 ستمبر 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ایشین کنفڈریشن بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (اے سی بی ایس) نے رواں ماہ قطر میں شیڈول پہلے اے سی بی ایس ایشین سنوکر ٹور کیلئے دو پاکستانی کیوئسٹس محمد حارث طاہر اور محمد بلال کو مدعو کر لیا۔ ٹورنامنٹ 26 سے 29 ستمبر تک شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اے سی بی ایس نے پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر اور محمد بلال کو پہلے ایشین سنوکر ٹور میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے، دونوں کھلاڑیوں کی رواں برس ایشین ٹورنامنٹس میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایشین ٹور کیلئے مدعو کیا گیا ہے، حارث طاہر ایشین انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں رنر اپ رہے تھے جبکہ محمد بلال نے سیمی فائنل کھیلا تھا، محمد بلال جو کہ چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں بھی ملک کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ ختم ہونے کے فوراً بعد ایشین سنوکر ٹور میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں