یو ایس جونیئر اور برٹش جونیئر کی تیاری، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

منگل 13 نومبر 2018 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام یو ایس جونیئر اور برٹش جونیئر کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 16 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں تین کوچز محمد یاسین فضل شاہ اور آصف جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے دونوں ایونٹس کیلئے باصلاحیت 10کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔ یو ایس جونیئر 15 سے 18 دسمبر 2018 جبکہ برٹش جونیئر 2 سے 7 جنوری 2019 تک کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے دونوں ایونٹس میں باصلاحیت جونیئر کھلاڑیوں کو بھجوائے گی تاکہ ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آ سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں