ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

بدھ 12 اگست 2020 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ یہ مقابلے 13 اور 14 اگست کو منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شرق صدیقی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک میں روپ سکیپنگ کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کے نمائشی مقابلے دو روز 13 اور 14 اگست کو منعقد ہوںگے جس کے بارے میں تمام منسلک متعلقہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی سطح پر نمائشی میچز کھیلے جائیں گے اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں