پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے پر پاکستانیوں کا بھرپور جشن

کئی علاقوں میں شائقین کرکٹ جشن منانے گھروں سے باہر نکل آئے ،سڑکوں پر بھنگڑے ، قومی ٹیم کے حق میں نعرے

منگل 26 اکتوبر 2021 22:55

پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے پر پاکستانیوں کا بھرپور جشن
اسلام آباد/لاہور/کراچی/(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں قومی شاہینوں کی جانب سے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے پر پاکستانیوں نے بھرپور جشن منایا ،کئی علاقوںمیں شائقین کرکٹ گھروں سے باہر نکل آئے اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق میںنعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے رہے ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں آتش بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہینوں کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست سے ساری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، شائقین کرکٹ دیوانہ وار ایک دوسرے سے لپٹ گئے اور مبارکبادیںدیتے رہے ۔ نوجوان قومی ٹیم کی جانب سے ہدف حاصل ہوتے ہی نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان زند ہ باد، قومی ٹیم زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔کئی مقامات پر شائقین کرکٹ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے ۔ گزشتہ روز بھی بعض علاقوںمیں قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں