ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، آغاز تیرہ دسمبر سے ہوگا

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، حکام

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:01

ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، آغاز تیرہ دسمبر سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یہ چمپئن شپ 13دسمبر سے 18دسمبر تک اسلام آبادٹینس کمپلیکس ،اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور چمپئن شپ کا افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے، گذشتہ روز ایونٹ کے چیف آرگنائزرو سابق ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں تقریباً200سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کرینگیاس ایونٹ میں 10مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہونگے،جس میں مینز سنگلز،لیڈیز سنگلز،بوائزانڈر۔

(جاری ہے)

18،گرلز انڈر۔18،بوائز انڈر۔14، بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔10، ویٹرن 45سال سے زائد اور ویٹرن 60سال سے زائد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں میں شرکت کے لئے کھلاڑی 12 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اس ایونٹ میں 10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں