پاکستان ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر ہوگا، ذرائع

بدھ 17 اپریل 2024 18:49

اسلام ابٓاد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔ وائٹ بال اور ریڈ بال کوچ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ ختم ہوچکی، اسسٹنٹ کوچ کیلئے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچز اور اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔

وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کیلئے خواہشمند امیدواروں کے درخواست جمع کروانے کی تاریخ 15 اپریل تھی جبکہ اسسٹنٹ کوچ کیلیے ا?خری تاریخ 20 اپریل ہے۔گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کے وائٹ بال اور ریڈ بال کے کوچز کیلیے نام فائنل ہو چکے ہیں جبکہ اظہر محمود کو دونوں فارمیٹ کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اظہر محمود اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں