عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

منگل 30 اپریل 2024 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے فرانس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ ‘‘ میں شرکت کے لئے 9مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش فرانس کے شہرپیرس میں 1جولائی تا 3جولائی تک جاری رہے گی جس میں تیار لباس ، تمام اقسام کا کپڑا اور اسیسسریز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں