آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

منگل 23 اپریل 2024 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، جنوب مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 23، مظفر آباد ایک، ملتان (ایئرپورٹ 9، سٹی 8)، مری لاہور (ایئرپورٹ 6، سٹی ایک)، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، حافظ آباد 4، جھنگ 3، شیخوپورہ، قصور دو، فیصل آباد ایک، کاکول، لوئر دیر 7، مالم جبہ 5، پشاور (ایئرپورٹ اور سٹی (میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42، چھور، دادو اور جیکب آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں