جیکب آباد میں رائس ملز پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

پیر 18 مئی 2020 16:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء)جیکب آباد میں محکمہ خوراک نے دو رائس ملز پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 20 ہزار بوریاں ضبط کر کے ملوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سید ارباب شاہ کے مطابق چھاپے کے دوران دو رائس ملوں امتیاز اور ایاز رائس مل سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 20 ہزار بوریاں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضبط کرکے رائس ملوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں جائے گی اور سرکاری گندم کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں