جیکب آباد سے 11 سال قبل اغوا ہونے والے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج

پیر 29 اپریل 2024 20:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جیکب آباد سے 11 سال قبل اغوا ہونے والے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ اسماعیل کھوسو سے 11 سال قبل اغوا ہونے والے حافظ قرآن الطاف حسین کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف والد حبیب اللہ کھوسو نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو اغوا ہوئے 11سال گزر گئے ہیں لیکن پولیس بیٹے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، بیٹے کی جدائی کی وجہ سے اس کی ماں روتے روتے آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اغوا کاروں کی نشاندہی کے باوجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں