جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کارروائی، دو خواتین سے ساڑھے تین کلو آئس برآمد

پیر 29 اپریل 2024 20:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کارروائی، دو خواتین سے ساڑھے تین کلو آئس برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے ایکسائیز چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی رہائشی دو خواتین بندلی اور حسینا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو آئس برآمد کرلی ہے، ایکسائیز پولیس نے گرفتار دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم خواتین کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں