جیکب آباد،فیضان مدینہ میں 110افراد اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں، سید پیر شاہ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 جون 2017 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) فیضان مدینہ میں 110افراد اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فیضان مدینہ میں رمضان کے آخری عشرے میں مختلف علاقوں سے 110اسلامی بھائی اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں یہ بات بروز ہفتہ سید پیر شاہ نے صحافیوں کو بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیضان مدینہ میں اعتکاف کرنے والوں کو دین اسلام کے احکامات بتانے کے ساتھ سکھائے بھی جاتے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں