جیکب آباد،بلدیاتی فنڈز میں کرپشن کا انکشاف،مختلف علاقوں میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کا فقدان

پیر 31 جولائی 2017 16:56

جیکب آباد،بلدیاتی فنڈز میں کرپشن کا انکشاف،مختلف علاقوں میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کا فقدان
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2017ء) جیکب آبادمیں بلدیاتی فنڈ زمیں کرپشن کا انکشاف ہر ماہ ملنے والے دولاکھ کہاں خرچ ہوتے ہیں مکینوں کا بلدیاتی نمائندوںسے سوال تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بلدیاتی فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہواہے ضلع کی ہریوسی کو ہرماہ ملنے والے دولاکھ روپے کی بجٹ کہاں خرچ کی جاتی ہے کوئی حساب کتاب نہیں ضلع کی 44یوسیزکو اب تک 8کروڑ80لاکھ جاری ہوئے ہیں پراس کے باوجود ضلع کی مختلف یوسی کے علاقوں کی حالت زار قابل رحم ہے مذکورہ علاقوں میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کو فقدان ہے مختلف یوسیزکے مکینوں شفقت علی ،سجاد ،غوث بخش ،عامر علی اوردیگرنے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ فنڈزملنے کے باجود علاقوں میں بلدیاتی نمائندوں نے ترقیاتی کام نہیں کرائے اور فنڈزمیں بڑے پیمانے پرکرپشن کی ہے جس کی تحقیقات کی جائے علاوہ ازیں شہرکے وارڈزکو بھی ہرماہ فنڈز ملنے کی اطلاعات ہیں شہریوںکاکہناہے کہ وارڈزممبران غائب ہوگئے ہیں نظر ہی نہیں آتے فنڈزکیاخرچ کریں گے وہ تو عوام سے ملتے تک نہیں شکایت کس کوکریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں