جیکب آباد،جے یوآئی کا علامہ ناصرمحمود سومروپر مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 31 جولائی 2017 19:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء)جے یوآئی کی جانب سے علامہ ناصرمحمود سومروپر مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا روڈ بلاک سخت نعریبازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصرمحمود سومرو اوران کے بھائیوں پر کیس داخل کرنے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکی جانب سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلع دفترسے نکالاگیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے بینر اورپلے کارڈ اٹھا کر شہرکے راستوں پرمارچ کیااور نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچ کر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ ناصر محمود پر داخل مقدمہ ختم نہ کیاگیاتو احتجاج کادائرہ بڑھایاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں