جیکب آباد،اسسٹنٹ سیشن جج کا سول ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس کا اچانک دورہ ، غیر حاضر عملے کے خلاف سخت اقدانات کی ہدایت

بدھ 13 ستمبر 2017 22:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ سیشن جج کا سول ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس کا اچانک دورا متعدد ڈاکٹر اور عملہ غیر حاضر سخت برہم ڈی ایچ او عدالت طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سیشن جج جیکب آباد عبدالباقی بھٹو نے گذشتہ روز اچانک سول ہسپتال کا دورا کیا تو متعدد ڈاکٹر غیر حاضر تھے جس پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا جج نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی او پی ڈی کابھی معائنہ کیا اور مسٹرول اپنے ساتھ لے گئے بعد ازاں جج نے ڈی ایچ او آفس کا بھی دورا کیا جہاں صرف نائب قاصد ملے ڈی ایچ او بھی دفتر میں موجود نہ تھے جس پر جج نے ڈی ایچ او کو کل عدالت طلب کر لیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں