ملک کی معیشت گروی رکھنا نہیں چاہتے، بہترمعیشت کے لئے نیا مستقبل تلاش کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

پیر 27 نومبر 2017 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء)ملک کی معیشت گروی رکھنا نہیں چاہتے اور بہترمعیشت کے لئے نیا مستقبل تلاش کرنا ہوگاسندھ کے وسائل پر سندھ کے عوام کا حق ہے قوموں کو حق ملک کے قانون کے تحت دینے کے لئے استحصالی طبقے سے نجات چاہتے ہیںقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جیکب آباد کے وفد سے گفتگو شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت گروی رکھنا چاہتے ملک کی بہتر معیشت اور نئے مستقبل کے لئے نئی راہیں ڈھونڈنا ہونگی انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی آزادی اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیںپر امریکا ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امریکا چین کے نئے اقتصادی فلسفے کو ختم کرنا چاہتا ہے سی پیک میں پاکستان کا اہم کردار ہے جس سے ہمارا مستقبل اور معیشت بہتر ہو گی اس لئے پاکستان نشانے پر ہے انہوںنے کہا کہ ڈی چوک کا دہرنا بر داشت کیا گیا تو فیض آباد کا دہرنا بھی برداشت کیا جاتا طاقت کے بجائے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت تھی پارلیامنٹ ،عدلیہ ،اسٹبلشمنٹ،بیروکریسی،حکومت اور اپوزیشن بین القوامی سازش کو دیکھتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے پی کے اور پنجاب کے وسائل پر وہاں کی عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی قوموںکو حقوق دینے کے لئے استحصالی طبقے سے نجات حاصل کرنا ہو گی اور غریب عوام کو سکھ کا سانس لینے کے لئے سنجیدگی سے میدان میں نکلنا ہو گی جبکہ تاریخی شہید اسلام کانفرنس کے انعقاد پر قائد جمعیت نے علامہ راشد محمود سومرو اور دیگر کو مبارکبادد ی۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں