جیکب آباد،فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر یو ایس ایڈ کو خبروںکی اشاعت کا نوٹس ،ایم ایس ڈی پی اور کنسلٹنٹ کو وارننگ جاری

منگل 19 دسمبر 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2017ء) فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر یو ایس ایڈ کو خبروںکی اشاعت کا نوٹس ،ایم ایس ڈی پی اور کنسلٹنٹ کو وارننگ جاری ، تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے امریکی عوام کے امداد کے نام سے منسوب ادارے یو ایس ایڈکی جانب سے جاری فراہمی آب کا منصوبہ اپنے مقررہ معیاد پر مکمل نہ ہو سکا ہے جس پر اخبارات میں شائع ہونے والی خبرون کا یو ایس ایڈٖ حکام نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے ذرائع کے مطابقیو ایس ایڈ حکام نے کنسلٹنٹ اور ایم ایس ڈی پی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر فراہمی آب کا منصوبہ جلد مکمل نہ کیا گیا تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا جس کے بعد متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی پی اور ٹیکنو کنسلٹنٹ نے 4ماہ کی مہلت ما نگی ہی جبکہ حکام نے میڈیا کو فراہمی آب کا منصوبہ اس سال کے دسمبر میں مکمل کرنے کا یقین دلایا تھا واضح رہے کہ فیبروری 2014میں امریکی سفیر نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس منصوبے کو دوسال میں مکمل کرنے ہدف رکھا گیا تھاجو پورا کرنے میں حکام ناکام رہے اور شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبو رہیںزرائع کا دعوی ہے کہ تاخیری حربے استعمال کرکے اس منصوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے تحقیقات کی جائے تو سب پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں