جیکب آباد،آل سندھی پٹھان یوتھ کا شہید نقیب کے قاتلوںکی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 جنوری 2018 21:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) آل سندھی پٹھان یوتھ کا شہید نقیب کے قاتلوںکی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ دہرنا روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق آل سندھی پٹھان یوتھ کی جانب سے شہید نقیب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ میر امان اللہ پٹھان اور راز خان پٹھان کی قیادت میں نکالا گیا جس میں پٹھان برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید نقیب اور میھڑمیں چانڈیو کا قتل دہشت گردی ہے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کا ماورائے عدالت قتل اقابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں