جیکب آباد، پینے کے پانی کی لائنوں میں نالیوں کاگنداپانی آنے لگا ،شہری پریشان

پیر 5 مارچ 2018 18:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں پینے کے پانی کی لائنوں میں نالیوں کاگنداپانی آنے لگا شہری پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پینے کے پانی کی لائینوںمیں گذشتہ کئی عرصہ سے نالیوں کا گنداپانی آنے لگاہے واٹرسپلائی سے جب پانی دیاجاتاہے تو گھروں میں لگے نلکوں میں پہلے دس سے پندرہ منٹ تک نالی کا گنداپانی آتاہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی میں مبتلاہیں اورشہری واٹر سپلائی سے فراہم کردہ پانی استعمال نہیں کرتے اورپیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبورہیں معلوم ہواہے کہ شہر میں واٹرسپلائی کی بچھائی گئی لائینیں نالیوںکے اندرسے گزاری گئی ہیں اور جہاں سے پائپ لائین لیک ہونے کی وجہ سے نالی کاپانی لائینوں میں شامل ہورہاہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی کودرست کرکے لائینوں میں آنے والے گندے پانی کو روکنے کے لیے شہرمیں بچھائی گئی پائپ لائینوںکو فوری طورپر درست کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں