جیکب آباد،اساتذہ کی سینارٹی کا معاملہ، مہران ٹیچرس ایسوسی ایشن کے احتجاج کا ڈائریکٹر نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) اساتذہ کی سینارٹی کا معاملہ، مہران ٹیچرس ایسوسی ایشن کے احتجاج کا ڈائریکٹر نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے جیکب آباد ضلع کے 17 اساتذہ کے نام سینارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود ترقی نہ ملنے کے خلاف کئے گئے احتجاج کا ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ رضیہ پٹھان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے ، ڈائریکٹر ایجوکیش لاڑکانہ نے لیٹر کے ذریعے محکمہ تعلیم جیکب آباد کے افسران سے پوچھا ہے کہ ان 17 اساتذہ کو ترقیاں کیوں نہیں دی گئی ہیں ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر مہران ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حق نواز نوناری نے کہا کہ ڈائریکٹر کی جانب سے نوٹس لینا ہماری اخلاقی فتح ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن رضیہ پٹھان اساتذہ کو ترقی دینے کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کریں گی ،انہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ کو ترقی نہ دی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں