جیکب آباد، جے یوآئی کی جانب سے کشمیر ،فلسطین پر ظلم اورقندوزمیں مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایاگیا

امریکہ ،انڈیا اوراسرائیل کے پتلے نذرآتش ،جماعت اسلامی کی ریلی

جمعہ 6 اپریل 2018 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) جے یوآئی کی جانب سے کشمیر ،فلسطین پر ظلم اورقندوزمیں ڈیڑھ سو حفاظ کرام کی شہادت کے خلاف پورے ضلع میں یوم سیاہ منایاگیا امریکہ ،انڈیا اوراسرائیل کے پتلے نذرآتش ،جماعت اسلامی کی ریلی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر پورے ضلع میں کشمیر ،فلسطین میں ظلم اور قندوزمیں امریکی بمباری میں ڈیڑھ سو حفاظ کرام کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا گڑھی خیرو،ٹھل ،جونگل ،میر پور ،مولاداد اورمبارکپور سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے مرکزی جلوس ضلعی دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماداللہ انصاری،مولاناعبدالجبار رند، حاجی عباس بنگلانی ،مولانا عابد ابڑو ،تاج محمود امروٹی ،ابراہیم برڑو اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے اور وہ نعرے لگاتے ہوئے شہرکے مختلف راستو ں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے حق خودارادیت کو اب بھارت جبر کے ذریعے دبا نہیں سکتا کشمیریوں کو خون میں نہلایاگیاہے روزنوجوانوں اورعورتوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں فلسطین میں ایک سازش کے تحت نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے فلسطین میں ظلم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہاہے قندوزمیں دستار فضیلت کے جلسے میں بمباری کرکے ڈیڑھ سو سے زائد حفاظ اور علمائے کرام کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے ملالہ پر حملہ تعلیم پر حملہ ہے تو پھر یہ قرآن پر حملہ نہیں ضلع کے تمام مساجد میں ایسے ظلم وبربریت اورقرارداد کے ذریعے مطالبہ کیاگیاکہ انسانیت پر ظلم بند کیاجائے اور شہداء کے لیے فاتح خوانی اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاکی گئی دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عبدالحفیظ بجارانی ،اعجازمیمن اوردیدار لاشاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں