جیکب آباد :پیپلزپارٹی شہید بھٹو اور ذیلی ونگ سپاف ،لیبر ونگ ،منارٹی ونگ اوریوتھ ونگ کا مشترکہ اجلاس

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو اور ذیلی ونگ سپاف ،لیبر ونگ ،منارٹی ونگ اوریوتھ ونگ کا مشترکہ اجلاس ضلع صدر ندیم قریشی کی صدارت میں ہوااجلاس میں 20اکتوبر کو شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس میں شرکت کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 14اکتوبر کو سانحہ 70کلفٹن میں شہید ہونے والے میر مرتضیٰ بھٹو اوران کے ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایک ریلی نکالی جائے گی اور یہ تحریک ایک ہفتے تک جاری رہے گی 19اکتوبرکو میر مرتضیٰ بھٹواوران کے ساتھیوںکی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خون کے دیے جلاکر انہیں خراج تحسین پیش کیاجائے گا اجلاس میں حاجی احمد کھوسو،عبدالطیف پیچوہو،عبدالسمیع سومرو، ریاض لاشاری ،عباس سومرو، احمد علی عمرانی ،مظہر ابڑو ،نورمحمد منجھو ،علی شیر منجھو ،سید انعام شاہ ،سلیم بروہی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں