جیکب آباد ضلع کے تین رورل ہیلتھ سینٹر کی 22ماہ کی رپورٹ جاری

جمعہ 9 نومبر 2018 19:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) جیکب آباد ضلع کے تین رورل ہیلتھ سینٹر کی 22ماہ کی رپورٹ جاری، 2ہزار 28زچگی کے کیس، 2لاکھ 8ہزار 514مریضوں کا چیک اپ، 3ہزار 138حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے، 55ہزار 446مریضوں کی لیبارٹری کی ٹیسٹیں، 6ہزار 915لوگوں کی کالے یرقان کی اسکریننگ، 10ہزار 423مریضوں کو اسپتال میں داخل کرکے علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے دیہی علاقوں میں قائم تین رورل ہیلتھ سینٹرز آر ایچ سی گڑہی حسن، آر ایچ سی قادر پور اور آرایچ سی میر پور میں کام کرنے والی سماجی تنظیم انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز کا اجلاس ڈسٹرکٹ منیجر غلام مرتضیٰ نوناری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر امتیاز سرکی، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو، ڈاکٹراختر حسین، ڈاکٹر ملکہ نور، ڈاکٹر صائمہ عباسی، ڈاکٹر نیلم امین سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں جنوری 2017سے آکتوبر 2018تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ، تنظیم کی مانیٹرنگ آفسر تہمینہ شاہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2لاکھ 8ہزار 514مریضوں کا چیک اپ کرکے ادویات فراہم کی گئی، باولے کتے کے کاٹے 696افراد اور سانپ کے ڈسے 19افراد کوویکسین لگائی گئی ، جھٹکے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 3ہزار 138حاملہ خواتین کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی، 2ہزار 28زچگی کے کیس کئے گئے، 12ہزار 36خواتین کازچگی کے بعد دوبارہ چیک اپ کیا گیا، 55ہزار 446مریضوں کی مختلف لیبارٹریز کی ٹیسٹیں کی گئی ، کالے یرقان ہیپاٹائٹس کی 6ہزار 915ٹیسٹیں کی گئی، رورل ہیلتھ سینٹرز پر 218مائنر آپریشن کئے گئے ،843روڈ حادثات کا شکار ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ، 296آگ سے جھلسے مریضوں کا علاج کیا گیا، 10ہزار 423مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرکے ان کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئی، 4ہزار 566الٹراساؤنڈ کئے گئے ، 4ہزار 233خواتین کو فیملی پلاننگ کے متعلق معلومات اور ادویات فراہم کی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر غلام مرتضیٰ نوناری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز اپنے تینوں صحت مراکز میں عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے سینٹرز پر صرف علاقے کے لوگ ہی نہیں بلکہ گردونواح کے لوگ بھی علاج کے لیے آتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس ہر وقت ڈاکٹر ز اور اسٹاف موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے صحت مراکز پر کام کرنے والے اسٹاف کے جذبے کا اندازہ ہماری رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمبولینس کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہم نے حکام کو لکھا ہے جلد ہمیں ایمبولینس فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں