جیکب آباد ، انجنیئر ہائی وے اور سکول شادی ہال بن گئے، فیس وصول کی جانے لگی

منگل 27 نومبر 2018 21:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) جیکب آباد کے انجنیئر ہائی وے اور شہرکے اسکول شادی ہال بن گئے فیس وصول کی جانے لگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے انجنیئر ہائی وے کے دفترکے قریب واقع بنگلے سمیت شہرکے اسکولوں کو شادی ہال بنادیاگیاہے جس کی اسکول کے منتظم اور ہائی وے کا ایک نائب قاصد لوگوں سے فیس بھی وصول کرتاہے شہرکے دفاترمیں بھی شادی کی دعوتیں کی جاتی ہیں عوامی تحریک کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ جی ایم سومرو کاکہناتھاکہ اسکول یا سرکار ی دفاترمیں ذاتی تقاریب بالکل درست نہیں اس سے غلط تاثرجاتاہے تقاریب اوردیگر پروگرامزکے لیے ہرمحلے میں کمیونٹی ہال یا گرائونڈ بنائے جانے چاہیے اس سلسلے میں انجنیئر ہائی وے بشیر ملاح سے رابطہ کرنے کی کوشش پر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں