جیکب آباد: انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزز جمس کے نئے ڈائریکٹر نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے جڑی بوٹیوں کو پروموٹ کرنے کامشورہ دیدیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزز جمس کے نئے ڈائریکٹر نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے جڑی بوٹیوں کو پروموٹ کرنے کامشورہ دے رہے ہیں ڈائریکٹرجمس عبدالوہاب تگڑ نے اسپتال میں موجودلشمینیاانجکشن جس کی قیمت 5ہزار روپے ہے اس کی جگہ اسپتال میں موجود جلد کے ماہر ڈاکٹر کو حکم دیاہے کہ وہ لشمینیاانجکشن کااستعمال بند کرکے متاثر مریض کو بکن جڑی بوٹی کو پولی فیکس کے ساتھ مکھن میں ملا کر استعمال کرنے کامشورہ دیں جس کے بعد ڈاکٹر نے متاثرہ مریض کوبکن جڑی بوٹی اور مکھن کا مشورہ دے کر اسپتال سے روانہ کر دیا جاتا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹرجمس نے بتایاکہ جمس میںلشمینیاانجکشن موجود نہیں اس لیے اس کی جگہ کی گئی تحقیق کے مطابق بکن جڑی بوٹی اورمکھن ملا کر استعمال کرنے سے مریض کو انجکشن سے زیادہ فائدہ ہورہاہے اس لیے ڈاکٹر کو یہ ہی ہدایات دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں