جیکب آباد کے قصبہ میں بائولے کتے نے ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور 5 بچوں کو کاٹ لیا

پیر 18 مارچ 2019 23:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جیکب آباد کے قصبہ میں بائولے کتے نے ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور 5 بچوں کو کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ لال بخش بگھیو میں باولے کتے نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، باولے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں محمد حیات، حسین بخش، نصیر احمد، انور علی، نوروز، صاحبہ، قیمتی، عزیزاں اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کو جمس اسپتال لایا گیا جہاں متاثرین کو ویکسین دی گئی، واضح رہے کہ جیکب آباد کے گوٹھ احمد میاں سومرو میں بھی چند روز قبل باولے کتے نے ایک ہی خاندان کی9 افراد کو کاٹ کر زخمی کیا تھا، جیکب آباد میں باولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور رواں ماہ کے دوران300 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں