لاہور کے علاقہ مانگا منڈی کی اغوا شدہ خاتون کو بیٹے سمیت جیکب آباد سے بازیاب کرا لیا گیا ، عدالت نے دارالامان بھجوا دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:15

جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور کے علاقہ مانگا منڈی سے تعلق رکھنے والی اغوا شدہ خاتون صائمہ شیخ کو بیٹے سمیت جیکب آباد سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، عدالت نے دارالامان بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے تحصیل ٹھل کے علاقہ باہو کھوسہ میں کارروائی کر کے ضلع لاہور کے علاقہ مانگا منڈی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون صائمہ شیخ کو بیٹے سمیت بازیاب کرا لیا ہے جسے کچھ عرصہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے بازیاب کرائی گئی خاتون کو سول کورٹ ٹھل میں پیش کیا جہاں پر ان کا 164کے تحت بیان لیا گیا۔ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی مگر عدالت نے ان کو جانی خطرے کے باعث مقامی دارالامان بھیج دیا۔پولیس نے اغوا میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں