جیکب آباد،جے یو آئی کی جانب سے پورے ضلع میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی بے حرمتی اور سندھ میںجعلی ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا

جمعہ 5 جون 2020 23:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) جے یو آئی کی جانب سے پورے ضلع میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی دل دہلانے والی بے حرمتی، آگ لگانے اور سندھ میںجعلی ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے پورے ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی مزار کی دلخراش بے حرمتی، آگ لگانے اور سندھ میں جعلی ڈومیسائلوں کی جاری ہونے کے خلاف یو احتجاج منایا گیا، مظاہروں، اجتماعات سے رہنماؤں اور علما نے خطاب کیا.

(جاری ہے)

جیکب آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند،سٹی فورم کے صدر حماداللہ سندھی،جے ٹی آئی کے صدر تاج محمود امروٹی ،شہری اتحاد کے عبیداللہ بلوچ، ہیومن رائٹس کے چاکر خان جکھرانی، قاری محمد شریف، سہراب رواہی کی قیادت میں جے یو آئی کی ضلعی آفیس سے نکالا گیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلی کارڈزتھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرے میں شامل کارکنان اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں اور شہریوں نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہر کے اہم ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر اور شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری اوردیگر نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی مزار کی بے حرمتی اور آگ لگانے سے امت مسلمہ سخت رنجیدہ ہے جو کہ ایک قبیہ اور مذموم فعل ہے، جس کی حکومت کا عدل انصاف اور مساوات کا شاندار دور تھے وہ امت کا مجدد اورعالم اسلام کی قابل فخر علامت تھے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میںجعلی ڈومیسائل جاری کرنے میں منظم مافیا ملوث ہے جوکہ تعلیمی اداروں میں داخلے اور نوکریوں پر ڈاکہ ہے مزید کہا کہ جعلی ڈومیسائل جاری کرنے اور بنانے والوں کو ظاہر کرکے کڑی سزا دی جائے، جمع کے خطبوں میں سیکڑوں مساجد میں قراردادوں میں مطالبہ کیا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی مزار کو شہید اور بے حرمتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے جیسے آئندہ ایسے قبیح فعل نہ ہوسکیںمزید مطالبہ کیا کہ جعلی ڈومیسائل میں ملوث مافیا کے خلاف عملی قدم اٹھایا جائے اور ضلعی سطح پر کمیٹیز بنائی جائے جو ڈومیسائلز اور پی آر آسیز کی صحیح تصدیق کرے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں