جیکب آباد میں 85لاکھ کی چوری کا مقدمہ پانچ روز گذرنے کے باوجود پولیس نے داخل نہ کیا

منگل 28 جولائی 2020 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) جیکب آباد میں 85لاکھ کی چوری کا مقدمہ پانچ روز گذرنے کے باوجود پولیس نے داخل نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود آدم خان پہنور روڈ پر کار شوروم سے 85لاکھ نقدی کی چوری کی واردات کا پانچ روز گذرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مدعی کو کیس داخل کرانے سے روکا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی امان اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ مدعی کیس داخل کرانے نہیں آئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں