جیکب آباد: چور گھر کا صفایہ کر گئے چور لاکھوں کی مالیت کا قیمتی سامان لے گئے

منگل 30 نومبر 2021 21:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) جیکب آباد میں چور گھر کا صفایہ کر گئے چور لاکھوں کی مالیت کا قیمتی سامان لے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود شاہ بھٹائی بازار میں سکھ سبا اسٹریٹ میں چور کاکو مل کے گھر کو چور صفایا کر گئے کاکو مل اہل خانہ کے ساتھ شادی میںشرکت کے لئے رھڑکی گیا تھا کہ چوری ہو گئی چور نقدی زیورات اور گھریلو قیمتی سامان لے گئے واقع کی رپورٹ سٹی تھانے پر درج کرائی گئی ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ،کاکومل نے رابطے پر بتایا کہ سات لاکھ مالیت کی چوری ہوئی ہی65ہزار نقدی ،چار تولا زیورات ،ایل سی ڈی ،اسٹیبلائیزر اور دیگر گھریلو سامان شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں