جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 7 ہزار لیٹر غیرملکی ڈیزل برآمد کرکے7ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 جون 2023 18:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 7ہزار لیٹر غیرملکی ڈیزل برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی پہلی کارروائی میں تھانہ مولاداد پولیس نے گشت کے دوران 2 نان کسٹم پیڈگاڑیاں برآمدکرکے ان پر قانونی کاروائی کردی علاوہ ازیں دوسری کارروائی میں تھانہ آباد پولیس نے قومی شاہراہ پر بلوچستان سے سندھ آنے والے گاڑیوں کی تلاشی لی جس سے 7 ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 7افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں نصیب اللہ، عرفان، محمد زبیر، شمس اللہ پٹھان اور دیگر شامل ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر بلوچستان سے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کی روکتھام کے لیے سرحدی علاقوں میں پولیس کی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے کاروائیوں میں غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں