اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کی فعالیت سے عوام کو ریلیف فراہم ہو گا،میر حسن خان جمالی

حکومت بلوچستان و محکمہ زراعت کی تعاون سے اوستہ محمد میں جدید طرز پر مارکیٹ کمیٹی تعمیر کی گئی ہے جہاں تاجر برادری کو تمام تر سہولیات میسر ہو نگی ،بد قسمتی سے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی و تعاون کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی فعال نہیں ہو رہی،وفد سے گفتگو

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:08

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کی فعالیت سے عوام کو ریلیف فراہم ہو گاحکومت بلوچستان و محکمہ زراعت کی تعاون سے اوستہ محمد میں جدید طرز پر مارکیٹ کمیٹی تعمیر کی گئی ہے جہاں پر تاجر برادری کو تمام تر سہولیات میسر ہو گی لیکن بد قسمتی سے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی و تعاون کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی فعال نہیں ہو رہی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران میر شوکت لہڑی ،وزیر عمرانی ،محبوب دایو،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصر اللہ زہری،الاخوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر سلمان بلوچ ،شان ثاقب ابڑو،امداد جمالی،ایڈوکیٹ نیاز علی ساتکزئی،حاجی محمد صدیق مینگل،جاوید بوہڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی نے مذید کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے فعال ہونے سے اوستہ محمد سمیت جعفرآباد ،صحبت پور کی عوام زمیندار و کاشتکاروں کو ریلیف میسر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے اوستہ محمد میں جدید طرز پر مارکیٹ کمیٹی تعمیر کی گئی ہے لیکن بد قسمتی سے تمام تر کاوشوں کے باوجود ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی و تعاون کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کو فعال نہیں ہو رہی ۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کو فعال کرنے کیلئے ضلعی و ڈیثرنل انتظامیہ کو ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔میر حسن خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد و جعفرآباد ضلع صحبت پور کی عوام کو چند منافع خور تاجروں کے رحم و کرم ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔مارکیٹ کمیٹی کو ہر حال میں فعال کیا جائے گا۔مارکیٹ کمیٹی کو فعال کر نے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔جلد ہی تاجر برادری کو مارکیٹ کمیٹی شفٹ کر کے فعال کر دیا جائے گا۔جس سے اوستہ محمد سمیت جعفرآباد ،صحبت پور کی عوام کو سستے داموں سبزی و فروٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں