جعفرآباد، موٹرسائیکل اور مسافر وین میں تصادم،خاتون جاںبحق،دو افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس

بدھ 8 اگست 2018 15:47

جعفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) جعفرآباد میں موٹرسائیکل اور مسافر وین میں تصام خاتون جاں بحق دوافراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق بدھ کے روزجعفرآباد قومی شاہرہ شاہی چوکی کے قریب موٹرسائیکل اور مسافر وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون ناز بی بی جاں بحق جبکہ زینب اور شعیب شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑیاں قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں