اوستہ شہری ایک بار پھر ڈاکووں کے ر حم کرم پر تین رہزنوں نے افغان گلی میں اوم پرکاش کی دکان سے ڈکیتی، پولیس کی ناکامی پر تاجروں کا اظہار افسوس

جمعہ 22 نومبر 2019 20:40

اوتہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) اوستہ شہری ایک بار پھر ڈاکووں کے ر حم کرم پر تین رہزنوں نے افغان گلی میں اوم پرکاش کی دکان سے ڈکیتی کر گئے پولیس کی ناکامی پر تاجروں کا اظہار افسوس، ایس ایس پی توجہ دیں تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں تاجر اور کاروباری حضرات پریشان شہر میں امن امان کائم کر نے میں ناکام ہو گئی ہے گزشتہ شام کو افغان گلی میں اوم پرکاش کی دکان پر تین رہزنوں نے اسلحہ کی زور پر ان سے پچاس ہزار روپے کیش اور سام سنگ موبائل چھین کر فرار ہوگئے کارو باری ، اقلیتی اور تاجر پریشان ہیں آئے روز ڈکیتی سے شہری خاص کر کے اقلیتی برادری نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں ، شہریوں کا ایس ایس پی کو توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں