امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا‘پولیس انچارج اوستہ محمد

بدھ 4 دسمبر 2019 14:38

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ شہر کی حدود میں پولیس گشت میں مذید اضافہ کر کے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔

صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔پریس کلب اوستہ محمد کی صحافی برادری شہر کے مسائل اجاگر کرنے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی آئی اے پولیس انچارج اوستہ محمد منظور احمد جمالی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم سرغناہ سمیت روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خارجی و داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹ قائم کرکے چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ منظور جمالی نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد اور ڈی پی او جعفرآباد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ بروقت جرائم پیشہ عناصر کی سرگوبی ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی دیانت داری سے سر انجام دیں ۔غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں