جعفرآباد میں زمینی تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم لاٹھیوں کلہاڑیوں کے وار سے دونوں فریقین کے دس افراد زخمی

جمعہ 15 مئی 2020 16:54

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) جعفرآباد میں زمینی تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم لاٹھیوں کلہاڑیوں کے وار سے دونوں فریقین کے دس افراد زخمی اسپتال منتقل، پولیس کے مطابق جمعہ کے روز جعفرآباد کے نواحی علاقے تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ محمد کریم سمالانی میں بروہی قبائل کے دوگروپوں پرکانی اور جتک اقوام میں پرانے زمینی تنازعے پرایک دوسرے پرکلہاڑیوں لاٹھیوں اور اینٹوں سے حملہ، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے دس افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ثناء اللہ چاکر نور محمد اللہ بخش سمیت دیگرافراد زخمی ہوگئے جنھیں ڈیرہ اللہ یار ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں