14 اگست کا جشن آزادی ہر سال کی طرح اس سال بھی جوش و جزبہ کے ساتھ منائیں گے، عظیم الشان اور تاریخی ریلی نکالی جائے گی،ایکشن کمیٹی کے صدر عادل حسین جمالی

جمعرات 13 اگست 2020 16:19

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء)گنداخہ ایکشن کمیٹی کے صدر عادل حسین جمالی تحریک حقوق کے صدر کرامت جمالی نے کہاہے کہ 14 اگست جشن آزادی ہر سال کی طرح اس سال بھی جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں گے، 14اگست کو اپنے علاقے سے ایک عظیم الشان اور تاریخی ریلی نکالی جائے گی، ہزاروں کی تعداد میں محب وطن عوام شرکت کریں گے، قومی پرچموں کی بہار آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،عادل حسین جمالی نے کہا کہ جشن آزادی پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جشن آزادی تجدید اور عہد کا دن ہے ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے، اس عہد کی تجدید کرتے ہیں ہم سب مل کر وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لیجانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی سالمیت و بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،میر منظور احمد پلا ل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی کی ریلی میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے وطن سے محبت کا ثبوت دیں

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں