اوستہ محمد‘27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی‘ اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں مچھلی پل سے ریلی نکالی گئی

منگل 27 اکتوبر 2020 14:29

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ کی قیادت میں مچھلی پل سے ریلی نکالی گئی ریلی میں تاجر برادری ہندو کمیونٹی ہوٹل یونین اور طلبہ نے شرکت کی ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکائ سے اسسٹنٹ کمشنر عبد الناصر کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیر بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انشائ اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا اور انہیں حق خود ارادیت ملے گی کشمیر کے عوام پر جو بھارت ظلم کررہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں پر عالمی عدالت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج دنیا کی بہادر اور دلیر فوج ہے ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ریلی کے شرکائ نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائی.

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں