صوبائی حکومت بلو چستان کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ،میر جان محمد خان جمالی

میں اپنے فنڈز سے مواصلات کو ترجیہی دیتے ہوئے روڈوں کا تعمیراتی کوموں کو اہمیت دی ہے ، اوستہ شہر کے تمام بجلی کے کھمبوں کے تاروں کو نیا کریں گے اور نئے ٹرانسفارمر بھی شہر میں لگائے جائیں گے جس کے لئے چار کروڑ سے زائد رقم رکھا گیا ہے،رکن صوبائی اسمبلی

منگل 30 جون 2020 20:16

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) موجودہ صوبائی حکومت بلو چستان کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ، میں اپنے فنڈز سے مواصلات کو ترجیہی دیتے ہوئے روڈوں کا تعمیراتی کوموں کو اہمیت دی ہے ، اوستہ شہر کے تمام بجلی کے کھمبوں کے تاروں کو نیا کریں گے اور نئے ٹرانسفارمر بھی شہر میں لگائے جائیں گے جس کے لئے چار کروڑ سے زائد رقم رکھا گیا ہے، ایم پی اے فنڈز سے اوستہ محمد شہر، جمالی بائی پاس، ہجوانی بائی پاس ، فیض آباد روڈ اور دیگر روڈوں کو بنایا جائے گا کسی اور کا کوئی فنڈز نہیں فارم ٹو مارکیٹ کا زمینداروں اور کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا کیونکہ یہ زرعی تحصیلیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ، رکن صوبائی اسمبلی، بلو چستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی نے گزشتہ روز (آن لائن) سے ٹیلی فونک پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان حکومت صوبے میر ترقی کے لئے خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنڈز کو مواصلات پر خرچ کر رہا ہوں میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد جناح روڈ، گڑھی خیرو ، ہجوانی بائی پاس، محرب پور روڈ، فیض آباد روڈ ، گنداخہ روڈ ، ، باغ ہیڈ روڈ شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی میونسپل کمیٹی کے انڈر میں روڈ آتے ہیں ان کو اس بار بنوا کر آئندہ کے لئے وہ اپنے روڈوں کا خود بہتر کریں اور سنبھالیں بار بار میونسپل کمیٹی کو فنڈز نہیں دیں گے، میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ بجلی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے چار کروڑ سے زائد رقم بجلی کے پول کے تاروں کو نئے کرنے کے لئے کیونکہ کئی سالوں کے تاریں ہیں اب وہ کرنٹ برداشت نہیں کر تے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روڈوں کا کام میرے فنڈز سے ہو رہا ہے باقی کوئی بھی سستی شہرت لینے کے شوقین ہیں ان کو کیا کہ سکتا ہوں، میر جان جمالی نے کہا کہ بلوچستان گورنمنٹ کی کوشش ہے کہ بلو چستان میں ترقیا تی کاموں کو اہمیت دیکر صوبے میں بہترین بنائیں ان روڈوں کے بننے سے فارم ٹو مارکیٹ تک زمینداروں اور کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا کیوں کہ یہ زرعی تحصیل ہیں اوستہ محمد اور گنداخہ، شہر مین صفائی کے بارے میں میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ کوئی بھی چیف ٹکتا نہیں کرپشن کرتے ہیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں